مہر نیوز کے مطابق، ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی نے شہید امیر عبداللہیان کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ شہید امیر عبداللہیان جہادی اور انقلابی قوت کے مالک ایک اعلی سفاتکار تھے جنہوں نے مزاحمتی محاذ کے اہداف کو آگے بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شہید قاسم سلیمانی ان کے لئے خصوصی عقیدت و احترام کے قائل تھے۔
حجت الاسلام محسنی نے کہا کہ شہدائے خدمت آیت اللہ رئیسی اور امیر عبداللہیان نے ملک اور عوام کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کیں، اس لئے وہ عوام کی طرف سے شکر گزاری کے مستحق ہیں۔
آپ کا تبصرہ